بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اتوار کی شب بروری روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ مغربی بائی پاس کے قریب بروری روڈ کے آخری سٹاپ پر ہوا۔ بروری تھانے کے ایس ایچ او محمود خروٹی نے تصدیق کی کہ دھماکے میں ایک ہنڈا سوک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے قریب سے گزرنے والے تین راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ دھماکہ ایک مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا، جو گاڑی کی ڈرائیور سائیڈ پر نصب کیا گیا تھا۔حکام نے جاں بحق شخص کی شناخت قلات سے تعلق رکھنے والے حسین علی محمد حسنی کے نام سے کی ہے جبکہ زخمی ہونے والے ان کے ساتھی کا نام نبیل بتایا گیا ہے۔

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یوکرین کے ڈرون حملے: روس کے سائبیریا میں 40 سے زائد جنگی و جاسوس طیارے تباہ

مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ برطانوی اے آئی اسٹارٹ اپ دیوالیہ ہو گیا

پاکستان کی شاندار فتح، محمد حارث کی سنچری سے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ

روس نے ماسکو میں افغان سفیر کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی

Shares: