کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دیدی

0
43

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے ہرا دیا۔

باغی ٹی وی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے چھٹے میچ میں کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل نے پی ایس ایل 8 کی پہلی سنچری جڑ دی، وہ آخری گیند پر 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے 19 ویں اوور میں مارٹن گپٹل نے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کیخلاف 30 رنز بنا ڈالے اور اسی دوران اپنی سنچری بھی مکمل کی مارٹن گپٹل 67 گیندوں پر 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کر نمایاں رہے کیوی بیٹر نے 62 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔

کپتان سرفراز احمد 5، عمر اکمل 4 اور محمد نواز 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیسن روئے اور عبدالوحید بنگلزئی کوئی رن اسکور نہ کر سکے جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم اور عامر یامین نے 3،3 جبکہ محمد عامر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل 8:پشاور زلمی کی دعوت پر ملتان سلطان کی بیٹنگ جاری

دوسری جانب کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی اور یوں اسے 6 رنز سے شکست ہوئی،ایونٹ میں کراچی کنگز کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک 71 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے تاہم، ٹیم کو فتح نہیں دلا سکےعرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جیمز ونس 22، میتھیو ویڈ 15 جبکہ کپتان عماد وسیم 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن

Leave a reply