کوئٹہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار زبیرآکاخیل) اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنعم نے کم وزن اور مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر 13 نانبائی کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت اور عوام کی جانب سے شکایت کی گئی کہ انکے علاقے میں نانبائی 30 سے 60 روپے روٹی فروخت کررہے ہیں جس میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور وزن بھی پورا نہیں ہے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ا س دوران متعدد نانبائیوں کی روٹی کا وزن انتہائی کم تھا اور نانبائی 30 سے 60 روپے تک روٹی فروخت کررہے تھے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 13 نانبائیوں کو کم وزن اور مہنگے داموں فروخت کرنے پر گرفتار کرلئے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کم وزن روٹی کی فروخت برداشت نہیں کی جائیگی آنانبائی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دئیے گئے نرخنامہ کی پاسداری کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے تیار رہے اس موقع پر انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں نظر رکھیں اور گرانفروشی کی شکایت ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ تاکہ آپ کی شکایات پر ان عناصر کخلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے لہذا تمام نانبائی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ نرخ اور وزن کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں