مزید دیکھیں

مقبول

پنوعاقل: معصوم سید عابد شاہ کی بازیابی کے لیے 14ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری

میرپور ماتھیلو(نامہ نگارمشتاق لغاری) پنوعاقل سے اغوا کیے گئے...

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی کے صارفین...

پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

ممبئی: بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستانیوںکی...

یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

سعودی عرب کی میزبانی میں امریکا اور یوکرین کے...

کوئٹہ : معمولی جھگڑے پر4 بھائیوں سمیت 5 افراد قتل

کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان)کوئٹہ میں معمولی بات پر ہونے والے جھگڑے میں چار بھائیوں سمیت پانچ افراد قتل اور چودہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاہی خان چوک پر لہڑی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم ہوا۔
جھگڑا دو ہمسائیوں کے درمیان گھر کے سامنے تھڑا بنانے پر شروع ہوا ۔ پہلے لاٹھیاں برسیں اور اس کے بعد گولیاں چل گئیں۔
پولیس کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چار بھائی جان سے گئے۔ جبکہ ان کی والدہ، والد اور دادا سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ دوسرے گروہ کا بھی ایک نوجوان قتل ہوا جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال اور بولان میڈیکل ہسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق مرنے والوں کو جسم کے اوپری حصوں میں گولیاں لگیں جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ زخمیوں کو ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں داخل کردیا گیاہے

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں