کوئٹہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار زبیرخان) بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کا ڈاکٹر عثمان قاضی کے اعترافی ویڈیو پر ردِعمل، دہشتگردی کی مذمت
تفصیلات کے مطابق بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بیوٹمز یونیورسٹی کے ملازم ڈاکٹر عثمان قاضی کے اعترافی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوٹمز کے تمام ملازمین محبِ وطن ہیں اور ہر قسم کی دہشتگردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملازمین کا شروع دن سے یہی مطالبہ رہا ہے کہ اگر ڈاکٹر عثمان قاضی کسی غیر قانونی عمل میں ملوث ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ اعترافی بیان کے بعد بیوٹمز کے ملازمین اپنے ملک اور ادارے کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی دہشتگردی یا دہشتگرد عناصر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔