کوئٹہ :بی ایم ٹی اے کے مذاکرات،تمام مطالبات تسلیم،ہڑتال جلد ختم ہونے کاامکان

کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرآکاخیل)بی ایم ٹی اے کے مذاکرات،تمام مطالبات تسلیم،ہڑتال جلد ختم ہونے کاامکان
تفصیل کے مطابق بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس سیکرٹری ڈاکٹر مقبول لانگو نےایک پریس ریلیز جاری کی، جس میں بی ایم ٹی اے کی کابینہ نے زیر سربراہی صدر ڈاکٹر سید ظہور شاہ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی سے مزاکرات کئے اور تمام مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر زیر بحث لایا گیا اور انہوں نے بی ایم ٹی اے کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا ۔ اس ملاقات میں سیاسی رہنما اور صوبائی وزیر میر اسد بلوچ نے بھی کلیدی کردار ادا کیا جس کابی ایم ٹی اے ان کا شکر گزار ہے۔ اس میٹنگ میں سی ایم کی جانب سے چیف سیکرٹری کو ایک ڈاریکٹیو جاری کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے جس میں ہیلتھ اور خزانہ کے سیکرٹریز کو مل کر ایک ہفتے کے دوران ان مسائل کو حل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی یہ میٹینگ خوشگوار ماحول میں ہوئی، صدر ڈاکٹر سید ظہور شاہ نے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی ہدایت پر ان کے وفد نے احتجاجی کیمپ میں آکر مکمل حمایت کا یقین دلایا اور پیرا میڈیکس کے صدر جمال شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے احتجاجی کیمپ میں آکر ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی-دوسری طرف طلباء اور والدین نے ان ہونے والے مذاکرات کوخوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی بولان میڈیکل کالج میں جاری ہڑتال جلد ختم ہوجائے گی-

Leave a reply