کوئٹہ : بوگس ایف آئی آرز اور گرفتاریاں جنگل کے قانون کی عکاسی کر رہی ہیں – سالار خان کاکڑ

کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل)بوگس ایف آئی آرز اور گرفتاریاں جنگل کے قانون کی عکاسی کر رہی ہیں – سالار خان کاکڑ
تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی سینئیر قیادت پی ٹی آئی کے ایف آئی آر میں نامزد لیڈرشپ کے ہمراہ سیشن کورٹ کوئٹہ میں پیشی کے موقع پر موجود رہے،اس موقع پر سالار خان کاکڑ اور دیگرنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئین و قانون کو اپنا نصب العین بناکر سیاست کر رہے ہیں ،بوگس ایف آئی آرز اور گرفتاریاں جنگل کے قانون کی عکاسی کر رہی ہیں، منفی پروپیگنڈوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے عزم پست نہیں بلکہ مزید بلند ہونگے

Comments are closed.