کوئٹہ کےمشرقی بائی پاس کے علاقے میں سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران6دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں میں خاتون خود کش بمبار بھی شامل تھی،کارروائی کےدوران ایک خودکش بمبارنے خود کو اڑا لیا، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا،سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کا آپریشن 5گھنٹےتک جاری رہا .
کوئٹہ، خاتون سمیت دو مبینہ دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پرسی ٹی ڈی اورمبینہ دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سیکورٹی اداروں سی ٹی ڈی و دیگر کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران خاتون سمیت 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دو دہشت گردوں نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلےمیں3اہلکارزخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا،ایک کی حالت تشویشناک ہے