کوئٹہ : پاکستان میں کبھی بھی غیر جانبدارانہ انتخابات نہیں ہوئے – ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل)پاکستان میں کبھی بھی غیر جانبدارانہ انتخابات نہیں ہوئے – ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
تفصیل کے مطابق کوئٹہ میں سید زین الدین شاہ کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پرسابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کاکہنا تھا کہ اس وقت ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال عدم استحکام کا شکار ہے،پاکستان میں کبھی بھی غیر جانبدار انتخابات نہیں ہوئے، پی ڈی ایم نے ہمیشہ مسائل مذاکرات اور افہام تفیم سے حل کرنے کی کوشش کی، عدلیہ پر تنقید کے بجائے پی ڈی ایم کو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا نکالنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کثیر الا القومی اور کثیر الا المذہبی پارٹی کی جانب پر گامزن ہے، شمولیتوں سے نیشنل پارٹی ماضی کی نیپ بننے جارہی ہے، ہم سماجی تبدیلی اور برابری کی بنیاد پر سماج کی تشکیل چاہتے ہیں، نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے، پنجاب کے 19 اضلاع میں نیشنل پارٹی فعال ہے، بلوچستان کے قوم پرست جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش رہے ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سید آغا زین شاہ کی شمولیت سے نیشنل پارٹی کوئٹہ میں مزید مضبوط ہوگی، سیاسی و سماجی رہنماء آغا سید زین شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اورکہاکہ نیشنل پارٹی نے مشکل دور میں اقتدار سنبھال کر صوبے کے حالات میں بہتری کیلئے کردار ادا کیاتھا-

Leave a reply