کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے گھر دھماکا، دو بچے جاں بحق، متعدد زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.

کوئٹہ میں پولیس کانسٹبل کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں، دھماکے سے گھر تباہ ہو گیا،

ریسکیو کے مطابق دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا، دھماکے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

واضح رہے کہ تین روز قبل کراچی کے علاقے محمود آباد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئے تھے،محمودآباد کے علاقے دو نمبر مکان نمبر سی 94 میں واقع گھر میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور گلی سے گزرتی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ دھماکے کے نتیجے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس۔رینجرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا تھا

اس سے قبل 10 جنوری کو خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ چارسدہ روڈ پر پیش آیا جب سی این جی سٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا ہو گیا.

Shares: