کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر آکاخیل)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولٹین کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی‘11افراد گرفتار کرکے سامان ضبط کرلیاگیا‘ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ طارق جاوید مینگل کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطاء المنیم بلوچ اور اسپیشل مجسٹریٹ میٹروپولٹین کارپوریشن جواد زہری نے عملے کے ہمراہ کاسی روڈ سبزی مارکیٹ اور گردونواح میں مشترکہ کارروائی کے دوران 11افراد کو گرفتار کرکے سامان ضبط کرلیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنیم بلوچ اور اسپیشل مجسٹریٹ جواد زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے‘ دکاندار تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں کسی کو بھی تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تجاوزات قائم کرنے والوں خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی اور کوتاہی و غفلت برتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے اس سلسلے میں تاجروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں کیونکہ تجاوزت قائم کرنے سے ٹریفک کا نظام میں خلل اورعوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہاکہ اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی.
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








