کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر آکاخیل)کاسی روڈ سبزی گلی میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی
تفصیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے وسطی ایریا کاسی روڈ میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کریک ڈاؤن تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اے سی سٹی عطا المنعم اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار اور تجاوزات کا خاتمہ کیا اور تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان قبضے میں لے لیا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی سٹی عطا المنعم کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف مسلسل کارروائی کا سلسلہ جاری ہے دکاندار تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں جبکہ ریڑھی بان معروف سڑکوں کے کنارے کاروبار نہ کریں کیونکہ اس سے نہ صرف ٹریفک میں خلل پڑتا ہے بلکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں عوام خاص طور پر تاجروں کا تعاون ناگزیر ہے کیونکہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے-

Shares: