راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی-
باغی ٹی وی:راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 263 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز بنا سکی اس شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز اسکور کیے ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 43 گیندوں پر 120 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی،کپتان محمد رضوان 55 اور رائلی روسی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد نے 2 جبکہ کپتان محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔
کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 263 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز بنا سکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر یوسف 67 اور افتخار احمد 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارٹن گپٹل 37، عمر اکمل 28 اور کپتان محمد نواز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قیس احمد اور نوین الحق 17، 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 5 جبکہ احسان اللہ نے 2 اور انور علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
رونالڈ نے زلزلے میں یتیم ہونیوالے شامی بچے کی خواہش پوری کردی
جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر قیس احمد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے ہیں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں قیس احمد نے 4 اوورز میں 77 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، قیس احمد کو 4 اوورز کے دوران 9 چھکے اور 4 چوکے لگے۔
گزشتہ روز ملتان سلطانز کے انور علی نے 4 اوورز میں 66 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے تھے۔
پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین بولر شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے گزشتہ برس کوئٹہ کی طرف سے کھیلتے ہوئے 4 اوورز میں 67 رنز دیئے تھے۔