کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان)نگراں وزیراعظم سے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،اس موقع پر بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ بلوچستان پر انہیں خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور نگران صوبائی حکومت وزیراعظم کی آمد کے لیۓ چشم براہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا تاریخی دورہ بلوچستان دور رس نتائج کا حامل ہے،یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہے،نگران وزیراعظم بلوچستان کے دیرینہ مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے دورے سے بلوچستان کے عوام کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں،ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سے بلوچستان کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت ہوگی

اس سے قبل انوارالحق کاکڑ کی کوئٹہ آمد پر مختلف سڑکیں بلاک ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

Shares: