کوئٹہ پریس کلب میں کوئی بھی تقریب ضلعی انتظامیہ کے این او سی سے مشروط

0
77
qpc

ڈی سی کوئٹہ نےصدر کوئٹہ پریس کلب کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنسز اور سیمینار کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کے این او سی سے مشروط ہو گا

ڈی سی کوئٹہ نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے این او سی کے بغیر کسی کو کانفرنس یا سیمینار کی اجازت نہ دیں ،کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے صدر کوئٹہ پریس کلب کو مراسلہ ارسال کیا جس میں کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنسز یا سیمینار سے قبل ڈپٹی کمشنر کا این او سی لازمی قرار دیا گیا ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت اور تنظیم کو بغیر این او سی کے کانفرنس یا سیمینار کی اجازت نہ دی جائےیہ فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

کوئٹہ پریس کلب بارے انتظامی حکمنامے سے آزادی اظہار پر کاری ضرب لگانے کی کوشش کی گئی ،صدر لاہور پریس کلب
لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیرازحسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار ،فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے کوئٹہ پریس کلب کو عملی طور پر ضلعی انتظامیہ کے ماتحت کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے ۔حکام کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کو اس امر کا پابند کرنا کہ کلب میں کوئی بھی پریس کانفرنس،سیمینار یا تقریب کی ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت لینی ہو گی۔ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کوئٹہ پریس کلب پر اس قسم کی پابندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے اورحکام بالاسے مطالبہ کرتے ہیں کہ آمرانہ دور طرزکی یہ پابندی ختم کی جائے۔ صدرارشدانصاری کا کہنا ہے کہ ہر پریس کلب انتظامیہ پہلے ہی اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ ریاست یا اداروں کے خلاف اس کا پلیٹ فارم کسی طور استعمال نہ ہو لیکن کوئٹہ پریس کلب بارے انتظامی حکمنامے سے آزادی اظہار پر کاری ضرب لگانے کی کوشش کی گئی ہے جس کو لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی یکسر مسترد کرتی ہے اور کوئٹہ پریس کلب سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس پابندی کو ختم کرانے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی جائے گی اور توقع کرتے ہیں کہ حکام بالا ان احکامات کو فوری واپس لیں گے۔

صحافی کی تعریف کیا ہے؟ قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی

آدھی سے زیادہ عوام بھوک سے مر رہی مگر آبادی پر کنٹرول نہیں کرنا چاہتے،وزیر قانون

فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک شہید،افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی

کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

Leave a reply