کوئٹہ: کوالٹی ایجوکیشن و کریکٹر بلڈنگ ضروریات زندگی میں سے ہیں- زاہد جان مندوخیل

تعلیم و تحقیق اور ترقی و خوشحالی کا چولی دامن کا ساتھ ہے

کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان ) کوالٹی ایجوکیشن و کریکٹر بلڈنگ ضروریات زندگی میں سے ہیں- زاہد جان مندوخیل
تفصیل کے مطابق کوالٹی ایجوکیشن و کریکٹر بلڈنگ ضروریات زندگی میں سے ہیں چھوٹے اداروں کی سرپرستی اور ممکنات میں بہتری و معاونت ایک دوسرے کو فراہم کرنا چاہیں لیڈرز او ڈی سی سکول سسٹم پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں کے مربوط اور منظم معاونت و راہنمائی کے لئے ممکن بنانے پر ورکنگ کررہے ہیں تعلیم و تحقیق اور ترقی و خوشحالی کا چولی دامن کا ساتھ ہے بغیر معیاری تعلیم و تربیت معاشرتی خوشحالی اور مادی ترقی و پیشرفت ممکن نہیں ہے

21 ویں صدی کے معروف چیلنججز اور اس کے حل کے لئے معاشرتی و سماجی شعور کی بیداری اور انسانی نفسیات کے مطابق بامقصد و توانا تعلیمی اداروں کی ازسرنو تعمیر و توسیع درکار ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے چین لیڈرز او ڈی سی سکول سسٹم کے صدر زاہد جان مندوخیل نے کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں مسلم پبلک سکول سسٹم کے تعلیمی و تربیتی دورے کے موقع پر طلباء وطالبات اور اساتذہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

قبل ازیں نواحی علاقے پہنچنے پر سکول کے معصوم بچوں و بچیوں نے زاہد جان مندوخیل کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے مسلم سکول سسٹم کے ایڈمن آفیسر عبدالرحمان خان نے نوزائیدہ ادارے کی تفصیلات پر بریفننگ دی اور پرنسپل محترمہ ناہید خان نے سکول کے مخلتف کلاسز و حصوں کا دورہ کرایا

اس موقع پر زاہد جان مندوخیل نے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام و منیجمنٹ سے مختلف النوع تعلیمی مسائل و معاملات اور معیاری تعلیم و تدریس کے شعبے میں ترقی و توانائی لانے کے لئے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کی قلت کو آڑے آنے کے بجائے انسانی زندگیوں میں عظمت و تعلیم جیسے شعور کی منتقلی کے لئے محنت شاقہ اور بھرپور انداز میں ہمت و حوصلے سے جدوجھد و اعتماد قابل تحسین ہیں

لیڈرز او ڈی سی سکول سسٹم ایسے جفاکش پاکستانیوں اور انسانی نفسیات کے مطابق بامقصد ورکنگ کرنے والے اداروں اور مرد و خواتین سمیت تمام طبقات کی مجموعی ترقی و توانائی پیدا کرنے کے لئے ممکن حد تک ساتھ دیں گے،اس موقع پر زاہد جان مندوخیل نے سکول کی بنیادی ضروریات میں بہتری لانے اور ممکنہ طور پر طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام کے لئے سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا –

ادارے کی پرنسپل محترمہ ناہید خان اور اساتذہ کرام و منیجمنٹ کے ساتھ بچوں و بچیوں نے زاہد جان مندوخیل کے تعلیم دوستی اور انسانی زندگیوں میں بہتری و توانائی لانے کے لئے ان کی حساسیت و ادراک کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا-

Leave a reply