کوئٹہ سے بھی جائیں گی اس سال حج پرواز

0
69

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ یہ قابل تعریف ہے کہ پی آئی اے پہلی دفعہ کوئٹہ سے بھی حج آپریشن شروع کر رہا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوابازی ،غلام سرور خان نے سوموار کو ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ حج آپریشن 4 جولائی سے شروع ہو رہا ہے. پی آئی اے کی پروازیں 5اگست 2019 تک سعودی عرب جاٸیں گی.حج کے بعد 17 اگست سے 14 ستمبر، 2019 تک پی آئی اے کی پروازویں وطن واپس آئیں گی.پی آئی اے نے حج آپریشن کے لئے 294 پروازوں کا انتظام کیا ہے.جس میں 201 پروازوں میں B 777 استعمال ہوگا.اور 94 پروازوں کے لئے A-320 استعمال ہو گا.اس سلسلے میں پی آئی اے نے مدینے کے لیے 86 پروازوں اور جدہ کے لیے 208 پروازوں کا انتظام کیا ہے.

پی آئی اے کی سروس 78258 حجاج استعمال کریں گے.حج آپریشن میں اسلام آباد سے 46 پروازیں 13171 حجاج استعمال کریں گے.کراچی سے 62 پروازیں 19745 حجاج استعمال کریں گے.لاہور سے 51 پروازیں 15562 حجاج استعمال کریں گے.پشاور سے 29 پروازیں 10446 حجاج استعمال کریں گے.سکھر سے 12 پروازیں 4358 حجاج استعمال کریں گے.ملتان سے 21 پروازیں 5077 حجاج استعمال کریں گے.فیصل آباد سے 17 پروازیں 1,549 حجاج استعمال کریں گے.كویٹہ سے 56 پروازیں 8350 حجاج استعمال کریں گے.

کوئٹہ، سکھر، رحیم یار خان اور سیالکوٹ میں پی آئی اے کے علاوہ کوئی اور ایرلاٸن آپریٹ نہیں کر رہی.سکھر اور رحیم یار خان سے کراچی کے لیے خاص فیڈر پروازیں بھی چلائی جائیں گی.خاص کھانے اور تحائف بھی حجاج کرام کو دیے جائیں گے.ویلفیئر سٹاف کو دس پرسنٹ ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا.حاجی کو 35کلو کافری بیگج الاؤنس دیا جائے گا.اس کے علاوہ حج کے بعد پانچ لیٹر زمزم بوتلیں بھی دی جائیں گی۔پی آئی اے کے سکاوٹس سعودی ہوائی اڈوں پر حج آپریشن کے لئے موجود ہوں گے.اسلام آباد، لاہور ،سکھر ،کراچی اور پشاور سے افتتاحی پروازیں 5 جولائی کو ہوں گی.6 جولائی کو حج پرواز ملتان سے چلے گی.کوئٹہ سےحج پرواز 7 جولائی کو چلے گی.8 جولائی سے فیصل آباد کے لیے پرواز چلے گی.سکھر سے 10 جولائی کو پرواز چلے گی اور 27 مئی کو رحیم یار خان سے افتتاحی پرواز چلے گی۔

وفاقی وزیر براۓ ہوا بازی ،غلام سرور خان نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر 10 سعودی امیگریشن کاونٹر نصب کرنے پر سعودی وفد کا شکریہ ادا کیا۔سعودی امیگریشن سسٹم ایئرپورٹ کے ڈیپاچر لاؤنج میں لگایا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اس کے لٸے ایک خاص لاوٸنج وقف کیا گیا ہے۔

محمد اویس

Leave a reply