کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا،ایک خاتون جاں بحق 4 مسافر زخمی
لاہور: چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے۔
باغی ٹی وی: ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے،دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 4 میں ہوا، دھماکےکی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس کے مطابق ٹرین میں دھماکا میاں چنوں کی حدود میں ہوا جبکہ ٹرین ڈرائیور نے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک لگائی۔ ٹرین میں 850 مسافر سفر کر رہے تھے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی منتقل کر دیا دیا گیا جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال، ڈی پی او اور ضلعی افسران اطلاع ملتے ہیں دھماکے سے متاثرہ ٹرین میں پہنچ گئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ جعفر ایکسپریس کو چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔
مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرین میں دھماکے کے بعد ایمرجنسی چین کھینچتے رہے مگر عملے نے نظر انداز کیا۔