کوئٹہ :بدترین معاشی بدحالی ، ہڑتالوں سے عوام کی زندگیاں مزید مشکلات کا شکار ہوں گی -پرنس آغا عمر جان

عوام کی خیرخواہی کے دعوے دار عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں

کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل) بلوچستان بدترین معاشی بدحالی سے دو چار ہے ہڑتالوں سے عوام کی زندگیاں مزید مشکلات کا شکار ہوں گی،عوام کی خیرخواہی کے دعوے دار عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں
وڈھ میں جاری تنازعہ خالصتًا قبائلی معاملہ ہے سیاسی مفاد پرستی سے معاملات بگڑ سکتے ہیں۔ یہ کیسا سیاسی مسئلہ ہے جس میں قبائل مورچہ بند ہیں اور کسی بھی لمحہ بڑی خونریزی کی صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔بلوچستان کے قبائلی سربراہان اور عمائدین نے اس مسئلہ کے حل کے لیے نیک نیتی سے اپنا کردار ادا کیا،فریقین کو لچک اور قبائلی روایات کے پیش نظر معاملہ کو حل کرنا چاہئے تاکہ خونریزی سے بچا جاسکے ان خیالات کا اظہار
پرنس آغا عمر جان احمدزئی کی سربراہی میں ساراوان و جھالاوان کے قبائلی عمائدین کا وفد نوابزادہ شاہ دین خان شاہوانی ،سردار سخی بھائی خان سمالانی، سردار مہراللہ خان قمبرانی ،سردار فخرالزمان رودینی، سردار علی احمدپرکانی، سردار غلام حسین عمرانی، سردار فاضل جتک ،سردار شاہ زمان علیزئی، سردار نصراللہ خان ساسولی ،سردارزدہ شاہ خالد لانگو ،سردارزدہ میر سجاخان قمبرانی ،سردارزدہ میر محمود رودینی ، میر ظاہر بنگلزئی ،میر احمدشاہ سمالانی، سردارزدہ میر شاہحہان گرگناڑی ، ملک غلام مصطفی قمبرانی میر الطاف محمد شہی میر جلیل محمد شہی ملک محمد آصف دہوار سمیت دیگر معتبرین نے وڈھ میں سردار اختر جان مینگل و میر شفیق الرحمان مینگل سے ملاقات کرکے وڈھ مسئلہ میں مصالحتی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے دونوں فریقین کو جنگ بندی پر قائل کیا اور کہا کہ دیرینہ مسئلہ کے دیرپا حل کے لیئے قبائل کے سربراہان اور قبائلی روایات کے تحت ہی معاملے کاحل ممکن ہے۔

Leave a reply