قرآن پاک کی تلاوت کے دوران رقص پرعوام مشتعل،معروف مصری قاری معطل

0
56

قاہرہ: قرآن پاک کی تلاوت کے دوران رقص کرنے پر مصری قاری کو معطل کر دیا گیا-

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں سوشل میڈیا پرعوام میں اس وقت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جب ایک مشہور قاری کو تلاوت کرتے ہوئے رقص نما حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا گیا سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد قراء کرام کی سنڈیکیٹ نے اس قاری کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہور قاری اپنے ہاتھوں اور جسم سے رقص جیسی عیب دار حرکتیں کررہاہے کلام مقدس کی سورہ شوریٰ کی تلاوت کے دوران کی جانے والی ان حرکتوں سے اللہ تعالی کے کلام کا وقار اور تقدس مجروح کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اسے قرآن مجید کی بے ادبی قرار دیا ٹوئٹر پر یہ مطالبہ زور پکڑ گیا کہ اس قاری کے دوبارہ تلاوت کرنے پر پابندی لگائی جائے اور اس کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ الشیخ محمد حامد السلکاوی ریڈیو کے سند یافتہ قاری ہیں۔

قاریوں کے ریڈیو اور ٹی وی کے لیے ٹیسٹ لینے والی کمیٹی کے سربراہ محمد نوار نے شیخ محمد حامد السلکاوی پر ایک برس کی پابندی عائد کر دی ہے۔

مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

اخبار ’الیوم السابع‘ کے مطابق کمیٹی نے شیخ محمد حامد السلکاوی پر پابندی کی وجہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کی جانب سے ایسی حرکات کے ساتھ تلاوت کی ویڈیو نظر سے گزری جو نامناسب اور کتاب اللہ کے احترام کے منافی تھیں۔ اس کے علاوہ تجوید کے اصولوں کی پیروی بھی نہیں کی گئی۔‘

دوسری جانب مصر میں قرآن کریم کے قرآء کرام اور حفاظ کرام کی سنڈیکیٹ نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ اس قاری کی تلاوت پر پابندی لگائی جائے گی اور اسے تحقیقات کے لئے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔

سینڈیکیٹ نے اس کی اطلاع ریڈیو مصر کے سربراہ اور دینی پروگرام کے ذمہ دار کو دی علاوہ ازیں قاریوں کے سینڈیکیٹ کے ایک قانونی مشیر کو مامور کیا گیا ہے کہ وہ قاری کے خلاف پبلک پراسکیوشن کو معلومات دے۔

یوکرین کو اب بھی بردار ملک کے طور پردیکھتے ہیں،روسی صدر

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’قراء کرام کا سینڈیکیٹ کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ نرمی نہیں برتے گا جو تلاوت کے احکام کی خلاف ورزی کرے گا یا مطلوبہ علم کے بغیر اس کی تلاوت کرے گا۔‘

یاد رہے جس قاری کو معطل کیا گیا وہ مصر کے مشہور قاریوں میں سے ایک ہے اور وہ مصری سیٹلائٹ چینلز پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران نمودار ہوا تھا اس کے 3 بیٹے بھی تلاوت قرآن کے حوالے سے ہی جانے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ مصر میں اس سے قبل بھی بغیر علم کے تلاوت کرنے یا پڑھنے کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 6 قاریوں کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے تھے-

Leave a reply