قرآن ہمارے روئیے پر اثر انداز ہونے والی سب سے طاقتور قوت ہے، پیغام پاکستان آن لائن کورس کے ایوارڈ کی تقریب سے سمعیہ راحیل قاضی کا خطاب

0
44

قرآن ہمارے روئیے پر اثر انداز ہونے والی سب سے طاقتور قوت ہے، پیغام پاکستان آن لائن کورس کے ایوارڈ کی تقریب سے سمعیہ راحیل قاضی کا خطاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیغامِ پاکستان کے peace narrative کے تحت ملک بھر کی جامعات کے نوجوانوں کے لئے
‏A Journey of Love and Peace کے موضوع پر آن لائن کورس کے ایوارڈز کی ورچول تقریب منعقد ہوئی جس کے سرپرستِ اعلیٰ، اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز تھے۔ اور گیسٹ آف آنر ویمن ڈیولپمنٹ کی صوبائی وزیر مسز آشفہ ریاض فتیانہ تھیں ۔

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اپنی نوعیت کے اس منفرد کورس کی روحِ رواں ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی نے کہا کہ قرآن ہمارے روئیے پر اثر انداز ہونے والی سب سے طاقتور قوت ہے – یہ ممکن نہیں کہ انسان اسے دل تک جانے کا راستہ دے اور یہ دل کی دنیا بدل کر نہ رکھ ڈالے۔ ڈاکٹر سمیحہ نے کہا کہ معاشرتی عدم برداشت اور بے چینی کا ایک بڑا سبب قرآن سےمسلسل تعلق کا کمزور ہونا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز اس آن لائن پروگرام کی سرپرستی کرتے رہے اور اسکے سیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق نے کونسل کا جامع تعارف پیش کیا اور انھوں نے کہا کہ معاشرتی روئیے قرآن کا براہ راست موضوع ہیں اور سورت الحجرات اس حوالے سے نہایت خوبصورت ہدایات پر مبنی پیغامات رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ سماجی رویوں پر تیزی سے کام کرکے خاندان کے ادارے کو بچایا جا سکتا ہے۔ جسٹس محمد رضا خان جو کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ہیں، پروگرام میں شامل رہے اور اس بات پر زور دیا کہ مشترکات اور متفقات پر لوگوں کو جمع کیا جائے اور مثبت سوچ اور مثبت رویوں کو فروغ دیا جائے۔

وزیر بہبود خواتین آشفہ ریاض نے کہا کہ اس طرح کے کورسز ہماری نئی نسل کو قرآن کے ساتھ جوڑنے کا اہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔زوم پر ہونے والی اس تقریب سے اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی ویمن کیمپس کی نگران اور کونسل کی ممبر ڈاکٹر فرخندہ ضیاء نے کہا کہ قرآن کے وژن اور مشن کو لے کر چلیں گے تو کامیابیاں اور عروج ہمارا منتظر ہے۔

دارِ ارقم کے CEO سید وقاص انجم جعفری نے اپنی گفتگو میں قرآن پر عمل کی تلقین کی -کے پی کے سے چیف منسٹر کے کوآرڈینیٹر کاشف ارشاد نے اپنی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں challenges میں سے opportunities نکالنی ہے اور امید کا پیغام پھیلانا ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے۔

ویمن ڈیویلپمنٹ کی سیکریٹری عنبرین رضا ، ڈاکٹر حمیرا طارق ، شگفتہ عمر ،فائقہ سلمان ،میمونہ مجید اور عائشہ سید نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ پنجاب یونیورسٹی سے پروفیسر اشتیاق گوندل نے اختتامی کلمات ادا کئے۔

آخر میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ اس کورس کو تمام صوبائی حکومتوں کے ذریعے سے تعلیمی اداروں کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا۔تمام شرکاء نے نظریہ پاکستان اور علامہ اقبال و قائدِ اعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم وتربیت اور skill building کے ذریعے پاکستان کو پُر امن ، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a reply