قرآن حفظ کرنے والے بچوں میں انعامات،دستار بندی

0
69

قصور
حافظ قرآن بچوں کی دستار بندی،حفظ و ناظرہ کے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں میں بچوں کے قرآن کریم حفظ کرنے کی خوشی میں
سالانہ جلسہ دستار بندی منعقد کیا گیا
مدرسہ و مسجد میاں محمد کالو ویلفیئر ٹرسٹ نزد روہیوال میں حفظ قرآن پاک و ناضرہ قرآن پاک کے طلبہ کرام کی دستار بندی کی گی جس میں طلبہ کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے طلبہ کو انعامات سے نوازہ گیا
جس بچے نے ، اَلْحَمْدُ کی اَلِفْ سے لے کر وَالنَّاس کی س تک مدرسہ سے حفظ مکمل کیا اس بچے کی حوصلہ افزائی کے لیے حاجی راشد صاحب کی طرف سے بچے کو نیو ہونڈا سی ڈی سیونٹی موٹر سائیکل انعام دی گئی
مجلس میں خصوصی شرکت سرپرست اعلی
حاجی محمد راشد قصوری صاحب، استاد صاحبان
قاری محمد نزیر صاحب
قاری محمد ارشد صاحب،
پیر امجد حسین نوشاہی قادری ،
مفتی محمد حسن قادری صاحب اور سینیئر صحافی قصور
میاں خلیل صدیق آرائیں
میاں محمد افضل،
میاں محمد شبیر،
چوہدری راحیل احد
نے کی
حافظ قرآن بچوں نے شرکاء کو تلاوت قرآن مجید سنائی
شرکاء نے اساتذہ کی محنت اور ادارے کی کارکردگی کو خوب سراہا اور دعا کی

Leave a reply