قربانی کا جذبہ مشکلات سے نمٹنے کی طاقت دیتا ہے، آرمی چیف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کاوئنٹر ٹیررازم سنٹر کھاریاں کادورہ کیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، سخت ترین مقابلوں میں شمارپیٹس کامقصد جسمانی قوت اورصلاحیتوں کا امتحان لینا ہے.پاک فوج کی7 ٹیموں اور پاک فضائیہ کی ٹیم سمیت دیگرممالک کی ٹیمیں شریک رہیں،مقابلوں میں کراچی کورکی ٹیم بہترین قرارپائی،ترکی کی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےمقابلےکی کامیاب تکمیل پرشرکاء کومبارکباد دی،یہ مقابلے تین روز تک جاری رہے ،سعودی عرب،سری لنکا،جنوبی افریقہ کی ٹیموں کوسلورمیڈلزدیےگئے،ملتان کوردوسرے اورراولپنڈی کورنے تیسری پوزیشن حاصل کی،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تربیت اور ٹیم ورک جوان کا طرہ امتیاز ہے،قربانی کا جذبہ اورحب الوطنی فورس کومشکلات سے نمٹنے کی طاقت دیتی ہے،ایسےمقابلوں سےشریک ملکوں کی افواج کوجوڑنے میں مدد ملے گی،