غزہ لہو لہو، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے یکجہتی فلسطین مظاہروں،کانفرنسزکا سلسلہ جاری
علماء کرام خطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں،نماز جمعہ میں قنوت نازلہ کریں، خالد مسعود سندھو

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام غزہ لہو لہو ،ہفتہ یکجتہی فلسطین مہم کے تحت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہروں ، ریلیوں، کانفرنسز کا سلسلہ جاری رہا،آج جمعہ کو مختلف شہروں میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے علماء کرام، خطبا سے اپیل کی ہے کہ خطبات جمعہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قرار دادیں پیش کی جائیں اور قنوت نازلہ کی جائے،مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کیا،ننکانہ،بھکر، جھنگ، حافظ آباد، مظفر گڑھ و دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا.

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد شہادتیں ہو چکیں، اسرائیلی بربریت جاری ہے، اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیل کو دوبارہ غزہ کے باسیوں پر حملوں کی شہہ دی گئی، علما کرام خطبات جمعہ میں اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے قراردادیں پیش کریں اور نماز جمعہ میں قنوت نازلہ کی جائے، بعد نماز جمعہ ملک گیر احتجاجی مظاہرے کر کے دنیاکو پیغام دیا جائے کہ اہل پاکستان غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں.پاکستانی حکومت اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔

مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کروایا جائے، غزہ میں نہتے مسلمانوں کا خون بہہ رہا، اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی دنیا کی خاموشی،بے حسی کی واضح مثال ہے،غزہ میں اسرائیلی حملوں سے فلسطین میں صرف عمارتیں گری ہیں, فلسطینیوں کے حوصلے نہیں گرے اور وہ آج بھی اپنی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں,اسرائیل نے اپنے آباٶ اجداد کی طرح معاہدے کو توڑا ،اسلامی ممالک کے سربراہان اسرائیلی بربریت کے خلاف متحد ہوں. اسرائیل اور اس کے عالمی پشت پناہوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ فلسطین ایک ریاست تھی اور ان شاء اللہ ہمیشہ رہے گی.

Shares: