شاہ محمود قریشی جنیوا روانہ،انسانی حقوق کونسل اجلاس میں پیش کریں گے مقدمہ کشمیر کا
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی3روزہ دورے پرجنیوا روانہ ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جنیوامیں42 ویں انسانی حقوق کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے ،وزیرخارجہ اجلاس میں شریک مندوبین کےسامنے کشمیریوں کامقدمہ پیش کریں گے ،وہ انسانی حقوق کونسل اجلاس سےخطاب بھی کریں گے ،وزیرخارجہ جنیوامیں مقامی اوربین الاقوامی میڈیاکےنمایندوں سےگفتگوبھی کریں گے ، شاہ محمود قریشی جنیوامیں اوآئی سی اورڈبلیوایچ اوکےرہنماؤں سےملاقات بھی کریں گے
کشمیر سیل کا اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت، وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالہ سے بڑا فیصلہ
سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر سیل کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان، وفاقی وزیر قانون و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کی صورتحال کو عالمی دنیا کے سامنے اٹھانے کے لئے روابط میں تیزی لائی جائے گی.
شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں بتایا کہ کشمیر سیل کے قیام کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالہ سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنا ہے. میں ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج جینوا روانہ ہوں گا جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کروں گا۔
اگر مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو کرفیو کیوں؟ وزیرخارجہ
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان