شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی، تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید اختر انصاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا جو واقعہ ہوا اس سے بہت تکلیف ہوئی 9 مئی کے واقعہ مذمت کرتے ہیں وہ کام کریں گے جس میں ملک کی بہتری ہو ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں
دوستوں اور حلقے کی عوام سے مشاورت کرکے آگے سیاست کا فیصلہ کروں گا ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں فوج ہمارا فخر ہے

تحریک انصاف کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نے پارٹی کو چھوڑ دیا، ڈاکٹر حیدر علی نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اور تحریک انصاف چھوڑتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ڈاکٹر حیدر علی 2018 کے الیکشن میں این اے ٹو سوات ون سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے

بہاولپور ، پاکستان تحریک انصاف کے مزید 2 رہنما احسان الحق چودھری اور ڈاکٹر محمد افضل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ، سابق صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ،فواد چودھری، شیری مزاری، فیاض الحسن چوہان، جلیل شرقپوری،صائمہ ندیم ،امین اسلم، جے پرکاش،سمیت دیگر رہنما بھی تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، کل انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا جائے میں کیا کروں، نہ لیڈر شپ آتی ہے اور نہ کارکنان، ویڈیو لنک کے زریعے میٹنگ کرتا ہوں تو انٹرنیٹ بند کر دیا جاتا ہے، عمران خان زمان پارک میں شدید ڈپریشن میں مبتلا ہو چکے ہیں،

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Shares: