انسداد دہشت گردی عدالت لاہور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی چھ مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی

پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت کی استدعا کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت دس جون تک ملتوی کردی ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ مقدمات کا ریکارڈ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلیے اڈیالہ جیل بھجوا رکھا ہے،شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ پراسکیوشن تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے،جیل ٹرائلز کے لیے ریکارڈ پیش کردیا جاتا ہے ،جس دن ضمانتیں لگی ہوتی ہیں اس دن ریکارڈ پیش نہیں کیا جاتا،شاہ محمود قریشی دو سال سے جیل میں ہیں ضمانتوں میں پراسکیوشن ضمانتوں کا فیصلہ نہیں ہونے دے رہی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی،شاہ محمود قریشی نے چھ مقدمات میں ضمانت بعدازگرفتاری دائر کررکھی ہے

Shares: