شاہ محمود قریشی سانحہ 9 مئی کے حوالے سے بات کرنے سے گریزاں
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کر لی
انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ شاہ محمود قریشی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے، لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑکے 3 مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نےشاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی درخواست گزار رانا مدثر ایڈووکیٹ نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بے گناہ ہوں بد نیتی کی بنیاد پر مقدمات میں ملوث کیا گیا شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں گرفتاری کا ڈر ہے ضمانت منظور کی جائے،شاہ محمود قریشی نے مقدمہ نمبر 410/23 تھانہ ریس کورس، مقدمہ نمبر 1271 تھانہ گلبرگ اورمقدمہ نمبر 96/23 سرور روڈ میں ضمانتوں کی درخواستیں دائر کیں
شاہ محمود قریشی عبوری ضمانت کروانے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پہنچ گئے pic.twitter.com/unnQ5M9gg1
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 10, 2023
عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے،بجٹ میں قوم کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے،غریب اور متوسط طبقے کوبجٹ میں کوئی رعایت نہیں دی گئی، تحریک انصاف کا مستقبل سنہرا اور روشن ہے
شاہ محمود قریشی سانحہ 9 مئی کے حوالے سے بات کرنے سے گریزاں نظر آئے، صحافی نے سوال کیا کہ سانحہ 9مئی سے متعلق آپ کا کیا موقف ہے ؟ جس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی مرضی سے گفتگو کروں گا میں بجٹ پر بات کروں گا
دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے رہائی کے بعد دوسری ملاقات کی بھی اطلاعات ہیں، شاہ محمود قریشی کی دوسری ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کے مستقبل پر بات چیت کی گئی، ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، اس سے قبل رہائی کے بعد اگلے دن شاہ محمود قریشی لاہور آئے تھے اور عمران خان سے آدھا گھنٹہ ملاقات کی تھی
عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟
باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،
مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو
عدالت میں جمع کرائی گئی بیان حلفی کی خلاف ورزی عدالت کی توہین کے مترادف ہو گی،