وزیر خارجہ سے ایئر چیف کی اچانک ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے منگل کو وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے منگل کو وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و حوصلے کی تعریف کی۔ اس موقع پرمخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دشمن کسی بھول میں مت رہے ، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے اور پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ
بھارتی جنگی طیارے گرانے والا پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کس ملک کے ائیر شو میں شریک ہو گا،اہم خبر