وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ،کشمیر پر گفتگو

0
32

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے رابطہ کیا ہے اور انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے ،ٹیلی فونک گفتگو میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورخطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیونافذکررکھاہے ،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پرہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کاپردہ چاک کررہی ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں خوراک اورادویات تک میسرنہیں،

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

خدارا مدد کریں، کشمیری مر رہے ہیں، یاسین ملک کی بیٹی کی پکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ترک ہم منصب میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پربھی گفتگو ہوئی، وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کےدرمیان تاریخی ،سماجی اور ثقافتی تعلقات ہیں ،خطے سے متعلقہ اہم امور پر پاکستان اور ترکی کے نقطہ نظر میں مماثلت رہی ہے ،دونوں ممالک نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ،

کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

شاہ محمو دقریشی نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے،کرفیوکے باعث لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ،کرفیو کےباعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ،مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بالخصوص مسلم دنیا کی طرف دیکھ رہےہیں،اتحاد بین المسلمین کے لیے ترکی کی خدمات قابل تحسین ہیں

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،جنرل اسمبلی اجلاس اوراو آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا

پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا،وزیراعظم، سکھوں کو سنائی خوشخبری

Leave a reply