اخراجات کمی،قطر ایئرویز کے پاکستان بھر میں دفاتر بند

5 مہینے قبل
تحریر کَردَہ
UAE

قطر ائر ویز نے ملک بھر اپنے دفاتر بند کر دیے تاہم پروازیں شیڈول کے مطابق رواں دواں رہیں گی۔

باغی ٹی وی کے مطابق قطر ائر ویزنے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں اپنے دفاتر بند کردیے ہیں تاہم پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔قطر ائرویز کے دفاتر بند ہونے سے کانٹر سیل، ایڈمن، فنانس کے شعبے بند ہوجائیں گے، قطر ائر ویز اب ایجنٹس اور آن لائن ٹکٹس فروخت کرے گا۔اسی طرح قطر ائر ویز کے دفاتر سے براہ راست ٹکٹوں کی فروخت ختم ہوجائے گی، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انتظامی اخراجات دفاتر بند کرنے کی وجہ بنی ہے۔واضح رہے کہ قطر ائیرویز قطر کی ہوائی کمپنی ہے ، قطر ائیرویز کا مرکزی دفتر قطر کے ائیر پورٹ دوحہ بین الاقوامی ہوائی اڈا پر واقع ہے۔

پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ کا کراچی میں انعقاد

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب سمیت متعدد افسر تبدیل

Latest from تازہ ترین