خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر قطر نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر نے موجودہ علاقائی تناؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم شہریوں اور ملک میں مقیم افراد کی سلامتی کے لیے اٹھایا ہے۔قطری وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں اپنی جوہری تنصیبات پر ممکنہ جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور برطانیہ نے قطر میں مقیم اپنے شہریوں کو گھروں یا محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

ایران پر امریکی حملہ عالمی امن کے خلاف ہے، مسلم ممالک متحد ہوں: ثاقب مجید

Shares: