قطر کے قومی دن کی تقریبات، کراچی فوارہ چوک پر جشن

gov sindh

قطر کے قومی دن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر فوارہ چوک پر پاک قطر پرچم لہرا دیے گئے۔ اس موقع پر قطر کے قونصل جنرل اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھے۔

باغی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قطر کے عوام کو قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے دو طرفہ تعلقات نئی جہت میں داخل ہوچکے ہیں۔انہوں نے قطر کے سرمایہ کاروں کو سندھ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش شعبوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قطر کی سرمایہ کاری سے خطے میں غربت اور مہنگائی کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے، اور یہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔تقریب میں فائر ورک کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے شرکاء کو محظوظ کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے پاک قطر دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے، اور اس موقع پر قومی یکجہتی کا جوش و جذبہ دیکھا گیا۔قطر کے قونصل جنرل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی پاکستان سے دوستی ہمیشہ مستحکم رہی ہے اور وہ خطے میں پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے قطر کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر پاکستان کے دوست ممالک میں اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روایتی طور پر فوارہ چوک پر ہونے والی تقریبات میں ہمیشہ وی وی آئی پیز کی موجودگی کے باعث ٹریفک رک جاتا تھا، لیکن آج وی وی آئی پیز کی موجودگی کے باوجود ٹریفک بلا تعطل جاری رہا، جس کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا تھا۔

شاہین آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دستیاب ہوںگے

خیبر پختونخوا، مختلف کاروائیوں کے دوران 11 خوارج ہلاک

اسرائیل کا المواصی کیمپ پر حملہ، 50 فلسطینی شہید

نان فائلرز پرحکومت کی جانب پابندیوں کا امکان

Comments are closed.