سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاهد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر لگائی جانے والی مویشی منڈیوں میں محفوظ خریدو فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈیجیٹل کرنسی راست پیمنٹ سسٹم کی سہولت فراہم کرے گا۔
یہ بات انہوں نے سینئر ڈپٹی چیف مینیجر نثار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سفیان تاثیر، انچارج فنانشل انکلیوئیر سپورٹ یونٹ غلام محی الدین اود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سینئر ڈپٹی چیف مینیجر نثار احمد نے کہا کہ راست پیمنٹ سسٹم ملک کے مالیاتی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ Raast ID اس سسٹم کا ایک اہم جزو ہے جو افراد اور کاروباری اداروں کو فوری اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگیاں کرنے کے قابل بناتا ہے۔
راست آئی ڈی بنا کر صارفین سہولت، رفتار، اور لاگت میں بچت جیسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ محفوظ ہونے اور آسان استعمال جیسی خصوصیات کے ساتھ Raast پاکستانیوں کے مالی لین دین کے طریقے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جیسے جیسے زیادہ لوگ Raast کے فوائد سے واقف ہوں گے ہم ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف ایک اہم تبدیلی دیکھنے کی توقع کر سکتے ہیں۔
لہذا ضروری ہے کہ نئے آنے والے ڈیجیٹل نظام سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاۓ۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی درخواست ہے۔