آپ یقین دہانی کراتے ہیں رات کو پولیس گھر میں گھس جاتی ہے،عدالت کے ریمارکس

0
29
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی گرفتاری سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ان کی درخواست پر عدالت سے ہدایت جاری ہوئی ہیں،تو پھر آپ کیوں ہائیکورٹ آئے ہیں، وکیل علی ساہی نے کہا کہ نامعلوم کیسز میں سیاسی کارکنوں اور لیڈروں اٹھایا جا رہا ہے،عدالت نے کہا کہ کیا سرکار نے پہلے کیس میں تفصیلات فراہم کیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی جج کا عزیز ہو تو وہ دوسرے صوبوں میں چلے جائیں، انتظامیہ کو اپنے طرزِ عمل پر بھی غور کرنا چاہیے ، آپ سینئر کونسل ہیں بغیر نوٹس آپ کو نہیں آنا چاہئے، میں نے پہلے کہا کہ عدالتی حکم ہو یا نہ ہو گرفتار کرلیتے ہیں،عدالتی حکم کے باوجود گرفتاریاں کی جارہی ہیں، یہ دنیا کو کیا پیغام دیا جارہاہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم ان کو ہراساں نہیں کریں گے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ یقین دہانی کراتے ہیں رات کو پولیس گھر میں گھس جاتی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس درج ایف آئی آرز کی فہرست ہے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اس وقت میرے پاس مقدمات کی فہرست نہیں، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو مقدمات کی فہرست کیلئے مہلت دے دی ،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی درخواست پر سماعت کی

درخواست میں وفاقی حکومت، چاروں صوبوں کے آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے ایما پر درخواست گزار کو پولیس ہراساں کررہی ہے، درخواست گزار کیخلاف درج کیسز کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جارہا، آئین اور قانون کے برخلاف درخواست گزار کو کیسز ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،عدالت حکومت کو درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے، عدالت نامعلوم کیسز میں درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے

واضح رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی، عدالت نے علی افضل ساہی کی 26 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے علی افضل ساہی کی ضمانت منظور کی

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

Leave a reply