رات گئے پولیس مقابلہ،دو ڈاکو زخمی،دو فرار

قصور
رات گئے پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو زخمی،دو فرار ہونے میں کامیاب

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ خانکے موڑ کے قریب پولیس مقابلہ میں
زیر حراست دو ڈاکو شاہزیب اور امین مسیح سکنائے مشن کالونی رائونڈ ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی جبکہ فائرنگ کرنے والے حملہ آور ملزمان فرار
ہونے میں کامیاب ہو گئے
زخمی ڈاکو انتہائی خطرناک ہیں جو راہزنی کی 22 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے اور مزاحمت پر گولی مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے
انکشاف ہوا ہے کہ یہ دونوں ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پھولنگر کے علاقوں نتھے خالصہ اور مدکے روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے
تین ماہ قبل نتھے خالصہ میں دکان پر ڈکیتی کرتے ہوئے مزاحمت پر ڈاکو عبید کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ امین مسیح فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا
گزشتہ شب تھانہ صدر پھولنگر زیر حراست دونوں ڈاکوؤں کو مقدمہ 866/24 بجرم 392 میں موٹر سائیکل ریکوری کر کے واپس آ رہی تھی کہ ڈاکوؤں کے دو ساتھی اپنے ساتھیوں کو پولیس حراست سے چھڑانے کی نیت سے خانکے موڑ کے قریب حملہ آور ہو گئے جن کی فائرنگ سے زیر حراست دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے
فرار ہونے والے حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں

Comments are closed.