قصور
کھڈیاں کے سینئر صحافی حسنین علی بھٹی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا،تاحال کوئی سراغ نا مل سکا،مقامی تھانہ بے خبر
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے کھڈیاں سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی حسنین علی بھٹی کو گزشتہ رات نامعلوم افراد سول کپڑوں میں اٹھا کر لے گئے تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا
مقامی صحافتی حلقوں کے مطابق حسنین علی بھٹی ہمیشہ دوستوں اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے والے شخص ہیں
اگر یہ کسی لین دین یا کسی اور معاملے کا نتیجہ ہے تو اصل حقائق سامنے آنے چاہئیں اور ان کے گھر والوں کے نوٹس میں اصل بات لائی جائے
تھانہ کھڈیاں پولیس نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کی تاہم ایس ایچ او کھڈیاں شیخ عامر سلیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے
قصور کی صحافی برادری نے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور حسنین علی بھٹی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے کیونکہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ان کے منتظر ہیں








