مزید دیکھیں

مقبول

رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

رابی پیرزادہ جنہوں نے شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر اللہ سے لو لگا لی ہے وہ اب ایک این جی او چلاتی ہیں جس کے تحت غریبوں کی مدد کرتی ہیں. رابی نے حالیہ دنوں میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لگائی اور اس کے کیپشن میں‌بتایا کہ وہ لندن جا رہی ہیں. رابی چند دن کے لئے لندن گئیں اور واپس آ گئیں. جب وہ واپس آکر اپنے آفس پہنچیں تو کیا دیکھتی ہیں کہ ان کے آفس کے چند ائیر کنڈیشنز جنکے آئوٹرز آفس کے باہر کی طرف لگے ہوئے ہیں وہ ہیں ہی نہیں چوری کر لئے گئے ہیں.

رابی نے چھان بین کی لیکن انہیں یہی سمجھ آئی کہ انہیں چوری کر لیا گیا ہے، لہذا ”انہوں نے قریبی پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر کٹوا دی”. رابی پیرزادہ کا کہنا ہےکہ مجھے ایف آئی آر کٹوائے ہوئے بھی کافی دن گزر چکے ہیں لیکن تاحال اس چوری اور چوروں کا کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا. رابی پیرزادہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس آفس کو غریب لوگوں کی مدد کے لئے چلاتی ہوں اور بجائے غریبوں کی مدد کرنے کے جو ہے وہ بھی چوری کر لیا گیا ہے ، یقینا ہم سب کے لئے افسوس کا مقام ہے.

انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین