سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی تصاویر اور پوسٹ گردش کر رہی ہے جس سے صارفین میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سابق گلوکارہ نے نکاح کر لیا ہے-

پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’ نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔

ان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شادی کے حوالے سے گفتگو اور تبصرے شروع کردیے ہیں،اور مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کو بطور گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل شہرت حاصل ہوئی لیکن کچھ سال قبل انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ ایک سماجی کارکن ہیں اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

Shares: