ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں علماء کرام ، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گےمرکزی کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے، جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 24 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1447 ہجری کا آغاز 25 اگست (بروز پیر) متوقع ہے، چاند کی پیدائش 23 اگست صبح 11 بج کر 6 منٹ پر ہوگی، 24 اگست کی شام مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم،فیلڈمارشل کا خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ،ریسکیوآپریشن کا جائزہ
واضح رہے کہ ربیع الاوّل میں اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت با سعادت کا جشن منایا جاتا ہے اور ملک بھر میں مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہےکئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کئے جاتے ہیں، مختلف مقامات پر درود و سلام کی محافل کا خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
دنیا کی ٹاپ 10 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری