لاہور: 12ربیع الاول (عید میلادالنبیﷺ) 29 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔
باغی ٹی وی : ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کی اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12ربیع الاول عید میلادالنبیﷺ 29 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔
رمضان المبارک اورعید الفطرکب ہو گی؟6 ماہ قبل ہی ماہرین نے پیشگوئی کردی
دوسری جانب قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں 6 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیش گوئی کردی گئی امارات فلکیاتی سوسائٹی نے انکشاف کیا تھا کہ رمضان المبارک صرف چھ ماہ دور ہے،امارات فلکیاتی سو سائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم ا لجروان کے مطابق، فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان المبارک مارچ 2024 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے اور عید 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے،سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔
قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیا
ابراہیم الجرون کا کہنا تھا کہ فلکیاتی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 12 ربیع الاول کا چاند رواں ماہ 16 ستمبر کے روز نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ رمضان المبار ک اور عید الفطر کی اصل تاریخوں کا اعلان چاند نظر آنے کی بنیاد پر کیا جائے گا جس پرہجری کیلنڈر قائم ہےعیسوی کیلنڈر میں اسلامی مہینے کے 29 یا 30 دن اس بات پر منحصر ہوتے ہیں کہ چاند کب نظر آتا ہے۔