کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے ہاتھوں جھلسنے والی 23 سالہ رابعہ سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔

رابعہ کے لواحقین کے مطابق 14 مارچ کو گھریلو تنازع پر شوہر وقاص نے مبینہ طور پر اسے آگ لگا دی تھی۔ واقعہ کے بعد رابعہ کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہی۔برنس سینٹر کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رابعہ کے جسم کا 50 فیصد حصہ جھلس چکا تھا جبکہ چہرہ اور سینہ بری طرح متاثر ہوئے تھے، جس کے باعث اس کی حالت مسلسل تشویشناک رہی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد شوہر وقاص کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، اور اسے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اب رابعہ کی موت کے بعد کیس میں قتل کی دفعہ بھی شامل کی جا رہی ہے تاکہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جا سکے۔پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے بعد رابعہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گھریلو تشدد اور خواتین کے خلاف سنگین جرائم کی ایک اور ہولناک مثال ہے، جس نے شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ رابعہ کو انصاف دلانے کے لیے کیس کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

کابل میں محسن نقوی اور سراج الدین حقانی کی اہم ملاقات

تبت میں چین کے میگا ڈیم کا سنگِ بنیاد، بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا قتل ،سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا شدید ردعمل

Shares: