راولپنڈی : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اینا لاگ اور شارٹ ویو ٹیکنالوجی کا دور ختم ہو چکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے-
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا روات میں ریڈیو پاکستان کے 1000 کلو واٹ ڈیجیٹل ڈی آر ایم میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان آج انتہائی اہم سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے، ریڈیو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1000 کلو واٹ ڈیجیٹل ڈی آر ایم میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کا پہلی مرتبہ اجراءہو رہا ہے-
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریڈیو کے بیشتر ٹرانسمیٹرز اپنی طبعی مدت پوری کر چکے تھے،ریڈیو پاکستان کو ڈیجیٹل آر ایم میڈیم ویو ٹرانسمیٹرکی ضرورت تھی، وزیراعظم، وزیرخزانہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کےتعاون پر مشکورہوں،اینا لاگ اورشارٹ ویو ٹیکنالوجی کا دور ختم ہو چکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے-
کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ،6 افراد ہلاک
وفاقی وزیر نےکہاکہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا رہا ہے،ریڈیو پاکستان کی ٹرانسمیشن اب 52 سے زائد ممالک میں ڈیجیٹل میڈیم ویو کے ذریعے پہنچ سکے گی،ریڈیو کے میڈیم ویو کے 20 ٹرانسمیٹرز میں سے 14 ٹرانسمیٹرز اپنی طبعی عمر پوری کر چکے ہیں،نئی ٹیکنالوجی کی تنصیب سے بجلی کے استعمال میں بھی بچت ہوگی-
پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا، ایک گروہ نے حملہ آور ہو کر 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کے آرکائیو کو جلایا، اسی گروہ نے 2014ءمیں پی ٹی وی پر حملہ کیا، ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی قومی اثاثہ ہیں ہم نے نہ صرف پشاور ریڈیو کی بحالی کا آغاز کیا بلکہ ریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی سے استوار کیا جا رہا ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے اوورسیز پاکستانیز تک ریڈیو کی آواز پہنچ سکے گی، ریڈیو پاکستان کا تمام آرکائیو ڈیجیٹل ہو گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف جلد اس کا افتتاح کریں گے-