کور کمانڈر پشاور کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ
کور کمانڈر پشاور نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا ۔ کور کمانڈر کو ریڈیو پاکستان میں ہونے والے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر نے ریڈیو پاکستان کے عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور ہدایات جاری کی کہ ریڈیو پاکستان کی بحالی میں مزید تیزی لائی جائے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا عملہ مختلف کاموں کے حوالے سے ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی اور صفائی میں مصروف عمل ہے انھوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی کیلیے پاک فوج کی طرف سے ٹراسمیٹر کی تنصیب ، عمارت کی مرمت کرنے کے علاوہ ہر قسم لیے مکمل مدد کرنے کا حکم دیا- اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان کے زخمی ملازمین کے سی ایم ایچ میں مکمل علاج کو یقینی بنایا جائے گا ۔
یاد رہے پاک فوج کی مدد سے کل ہی ریڈیو پاکستان پشاور نے اپنی نشریات دوبارہ شروع کر دی تھی