وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں 29 ڈرونز اور رافیل طیارے مار گرائے ہیں، جس سے نہ صرف بھارتی فضائیہ کا مورال تباہ ہوا بلکہ ان کا جنگی غرور بھی خاک میں مل گیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے افواج پاکستان کو بھرپور جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا ہے اور بھارتی جارحیت کا جواب "ضرور، بھرپور اور بروقت” دیا جائے گا۔ "ہم کب، کہاں اور کیسے مارتے ہیں؟ یہ فیصلہ ہمارا ہوگا۔ پاکستان جب جواب دے گا تو اس کی گونج پوری دنیا میں سنی جائے گی۔” ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنا دفاع کیا ہے اور جو بھی جوابی کارروائی کی گئی وہ دفاعی نوعیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نہ تو جلد بازی کی ہے اور نہ ہی کسی کے بہکاوے میں آئے بغیر قومی مفاد میں فیصلے کیے ہیں۔ “جنگ کوئی گلی محلے کی لڑائی نہیں، اسے حکمت اور ذمہ داری سے لڑا جاتا ہے۔”

بھارتی طیارے اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ

عطاء تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے، جس کے بعد بھارتی ایئر فورس کا مورال زمین بوس ہو گیا۔ "ہم نے ان کا سسٹم جام کر کے طیارے گرائے، اور بھارت کے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا۔ اس حقیقت کو بھارتی میڈیا اور فوجی قیادت تسلیم کر چکی ہے۔”

سکھ برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کے ویزے منسوخ نہیں کیے اور سکھ برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔ "پاکستان سکھوں کے مذہبی مقامات کا محافظ ہے، ان پر حملے بھارت کے علاوہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔ بھارت سکھوں میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن ہم سکھ برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔بھارت نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو قتل کیا اور اب سکھوں کی فصلیں تباہ کر کے ان کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان کا مؤقف واضح، دفاع مضبوط

عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے کسی بھی بین الاقوامی سرحد یا مقبوضہ کشمیر میں کوئی حملہ نہیں کیا۔ "ہم نے دفاع میں کارروائی کی ہے، اور پاکستان کا دفاع محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔” بھارت کی 6 اور 7 مئی کی جارحیت مکمل طور پر ناکام ہوئی اور بھارتی میڈیا اب جھوٹا پراپیگنڈا پھیلا کر اپنی خفت مٹا رہا ہے۔ "پاکستانی فضائیہ کو کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا، اور تمام حملے دفاعی صلاحیتوں سے روکے گئے۔”

عالمی برادری بھارتی جھوٹ کا نوٹس لے

وزیر اطلاعات نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی جھوٹ، اشتعال انگیزی اور فالس فلیگ آپریشنز کا نوٹس لے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنا دفاعی حق رکھتا ہے اور ہم ہر ممکنہ صورت میں اپنے ملک اور عوام کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے کہا، "اختیار اب ہمارے پاس ہے، اور وقت، جگہ اور طریقہ ہم طے کریں گے۔ جب پاکستانی آئیں گے تو دنیا کو پتہ چلے گا کہ پاکستانی آئے ہیں۔

نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف

ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے 500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی

بھارت کے ڈرون حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ایم پی پی

پانڈو سیکٹر،بھارتی جارحیت کا جواب،بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر کو تباہ

Shares: