تل ابیب: اسرائیل نے رفح میں عارضی کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی منظوری دیدی۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے نیتن یاہو نے رفح آپریشن کی منظوری دیدی ہے غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
گزشتہ روز حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا تھا جس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے عوض جنگ بندی، فلسطینیوں کی غزہ میں واپسی اور صیہونی افواج کی جانب سے قید بنائے گئے فلسطینیوں کی رہائی شامل ہےتاہم اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطین کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔