وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کو سستی اور اچھی رہائش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت بعد ازاں نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم اور اسکیم 45 تیسر ٹائون میں جاری ترقیاتی کاموں کے دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے سعید جمانی، پروجیکٹ ڈائریکٹر لئیق احمد، سیکرٹری ایم ڈی اے وقاص سومرو، سپریڈینٹ انجنئیر شیراز میرانی و دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو ایم ڈی اے کی سستے مکانات کی اسکیم ایم ڈی اے ہومز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور ایم ڈی اے کے تحت ناردن بائی پاس پر ایم ڈی اے ہومز کے تحت بنائے جانے والے 4 ہزار مکانات کی اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے ڈی جی ایم ڈی اے سعید جمانی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ہائوسنگ لئیق احمد کے ہمراہ لنک روڈ پر نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم اور ناردن بائی باس سیکٹر 6، اسکیم 45 تیسر ٹائون پر 4000 سستے گھروں کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر سعید غنی کو بتایا گیا کہ تیسر ٹائون میں 80 اور 120 گز جبکہ نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم میں 100 اور 200 گز کے یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اس سستے مکانات کی اسکیم ایم ڈی اے ہومز کے تحت 4 ہزار گھروں کو تعمیر کرکے 5 سالہ اقساط پر دئیے جائیں گے اور یہ اسکیم شہریوں کو سستی اور اچھی رہائش کی فراہمی کیلئے بنائی گئی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور پارٹی منشور کے تحت عوام کو سستی اور بہتر رہائش کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور جلد ہی ایم ڈی اے کے تحت ان دونوں اسکیموں میں 4000 رہائشی یونٹس کی اسکیموں کا آغاز کردیا جائے گا۔
سعید غنی نے کہا کہ اس وقت کراچی سمیت سندھ بھر میں عوام کو سستی اور بہتر رہائش کی فراہمی اور سیلاب و بارشوں سے متاثرہ لاکھوں افراد کو مفت گھروں کی فراہمی جیسے منصوبے جاری ہیں اور ہماری موجودہ حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت روٹی، کپڑا اور مکان کے منثور پر دن رات عمل پیرا ہے۔
حاملہ خاتون کو بہنوئی نے زیادتی کے بعد قتل کردیا
کراچی،شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد
ایرانی گورنر کا لاہور میں بڑا اعلان
لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند
کراچی ، لوٹ مارکی وارداتوں میں ملوث ڈاکووں کا 5 رکنی گینگ گرفتار