برٹش ایشین ٹرسٹ نے راحت فتح علی خان سے وابستگی ختم کر لی

حالات کچھ بھی ہوں، کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل برداشت ہے
showbiz

لندن: برطانوی بادشاہ چارلس کی چیرٹی برٹش ایشین ٹرسٹ نے گلوکار راحت فتح علی خان سے قطع تعلق کرلیا۔

باغی ٹی وی: ترجمان برٹش ایشین ٹرسٹ کے مطابق راحت فتح علی خان کی تشدد والی ویڈیو دیکھ کر وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں، کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل برداشت ہے، بدسلوکی کے سخت خلاف ہیں۔

سال 2007 میں کنگ چارلس سوئم نے برٹش ایشیا ٹرسٹ قائم کیا تھا، یہ ادارہ گھریلو تشدد کے خلاف سرگرم ہے اور میوزک سٹار راحت فتح علی خان اس ادارے کے سفیر ہیں، راحت فتح علی خان برٹش ایشیا ٹرسٹ کے سفیر کی حیثیت سے کئی بار شاہ چارلس سے ملاقات بھی کرچکے ہیں، یہ برطانوی ادارہ پاکستان اور بھارت میں ذہنی صحت کے اقدامات چلاتا ہے اور غربت سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

راحت فتح علی خان کی گھریلو ملازم پر تشدد کی ویڈیو پر برٹش ایشیا …

واضح رہے کہ 27 جنوری کی رات گلوکار راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے ملازم نوید حسنین کی پٹائی کرنےکی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس حوالے سے ملازم کا بیان بھی سامنے آیا جس میں نوید حسنین کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے، وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں مار سکتے ہیں اور ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس بوتل کی بات ہو رہی ہے وہ خان صاحب کے مرشد پاک نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔

شاگرد پر بدترین تشدد کی وائرل ویڈیو پر راحت فتح علی خان …

دوران کنسرٹ مداح کو مائیک مارنے کا واقعہ،بلال سعید نے وضاحت دیدی

Comments are closed.