پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین راحت راؤ پر حملہ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

0
81

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین راحت راؤ کو نامعلوم شخص نے ان کے دفتر میں آگ لگا دی۔ راحت راؤ کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی جا رہی ہے۔کینیڈین ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق، راحت راؤ گزشتہ برس خالصتان نواز سِکھ رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کا حصہ رہے ہیں۔ نیوز 18 ہی نے یہ خبر بریک کی تھی کہ راحت راؤ سے اس کیس کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ راحت راؤ زرِمبادلہ کے بزنس سے وابستہ ہیں۔

یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ نِجر کو گزشتہ برس برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں ایک بڑے گردوارے کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ اس قتل کے بعد سِکھ برادری نے شدید احتجاج کیا تھا جس میں راحت راؤ اور ان کے ساتھی پیش پیش رہے تھے۔ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس حملے کی وجوہات اور اس میں ملوث افراد کا پتہ لگایا جا سکے۔ کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور راحت راؤ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

Leave a reply