امریکی جیل گوانتا ناموبے سے گزشتہ برس رہا ہونے والے کراچی کے شہری عبدالرحیم ربانی وفات پا گئے ہیں

عبدالرحیم ربانی اور انکے بھائی کو گزشتہ برس ماہ فروری میں گوانتا ناموبے جیل سے رہائی کے بعد پاکستان کے حوالے کیا گیا تھا ، عبدالرحیم غلام ربانی اور محمد احمد غلام ربانی دونوں امریکی جیل میں قید تھے، کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائیوں کو 2002 میں امریکا نے گرفتار کیا تھا، عبدالرحیم غلام ربانی اور محمد احمد غلام ربانی پر القاعدہ کے اہم رہنماؤں کی مالی اور سفری سہولت کاری کا الزام تھا۔امریکی حکام نے دونوں بھائیوں پرنائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے لیے کام کرنے اور پاکستان میں القاعدہ کے مشتبہ دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا ،بعد میں سامنے آنے والی جائزہ رپوٹوں سے معلوم ہوا کہ وہ القاعدہ کے آپریشنل منصوبوں کے بارے لا علم تھے، محمد احمد غلام ربانی اور عبدالرحیم غلام ربانی تقریبا بیس سالوں سے زیادہ عرصے سے گوانتانامو میں قید رہے،2004 میں انہیں گوانتانامو کے قید خانے منتقل کیا گیا تھا،

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے عبدالرحیم ربانی کی وفات پر ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں کہا ہے کہ گوانٹاناموبے میں بے گناہ 21 سال قید گزارنے والے عبدالرحیم ربانی کراچی میں انتقال کر گئے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، دو بھائیوں،عبدالرحیم ربانی اور احمد غلام ربانی کو جس میں ایک شیف اور دوسرا ٹیکسی ڈرائیور تھا 2002 میں امریکہ کے حوالے کیا گیا۔امریکہ نے پہلے بدنام زمانہ جیل بگرام میں ان پر 3 سال بدترین تشدد کیا اور پھر 18 سال گوانٹاناموبے میں قید رکھ کرتشدد سے گزارا۔کلائیو سٹیفورڈ اسمتھ نے پروبونو ان کا کیس لڑا اور میں نے سینیٹ آف پاکستان میں حکومت پاکستان کے سامنے،چاہئے تو یہ تھا کہ ریاست اور ریاستی اہلکار ان سے معافی مانگتے ،حتی الوسع ان کی تلافی کو کوشس کرتے،الٹا امریکہ نے ان 2 بے گناہ بھائیوں کے لئے جو لاکھوں ڈالر زرتلافی حکومت پاکستان کو دی تھی وہ بھی ان کو نہیں ملی۔اور کراچی میں بڑی غربت اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔حکومت پاکستان نے ان کو قومی شناختی کارڈ بھی جاری نہیں کیا حالانکہ اس ایشو کو میں نےسینیٹ میں بار بار اٹھایا لیکن اس کے باوجود ان کو قومی شناختی کارڈ جاری نہیں کیاگیا،یہاں پر آئی ایم ایف کے من پسند دوہری شہریت کے حامل اشرافیہ کو گھنٹوں میں شناختی کارڈ جاری ہوجاتا ہے اور وہ وفاقی وزیر بن جاتے ہیں لیکن عبدالرحیم ربانی جیسے مظلوموں کو نہیں، اب وہ اللہ کے حضور پہنچ گئے ہیں جھاں حقیقی انصاف ہوگا۔اللّٰہ انکی تکالیف کو آخرت میں ان کیلئے باعث اجر بنائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

Shares: